لاہور: بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر پر اقربا پروری کا الزام لگانے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالاآخر کرن جوہر سے تمام اختلافات کو ختم کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق دونوں شخصیات نے نئے سال کے آغاز میں گلے شکوے بھلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کرن جوہر کے نئے ریئلٹی شو میں اداکارہ نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔اداکارہ کنگنا، کرن جوہر اور روہت شیٹھی کے ریئلٹی شو’ انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹار‘ میں خصوصی شرکت کریں گی اور اس حوالے سے وہ کافی پرجوش بھی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا نے کرن کے شو میں شرکت کی دعوت پر حامی بھرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں کیوں کہ یہ ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کرن جوہر ان کے ساتھ شو کرنے کو تیار ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کو کرن جوہر سے تنازع کے بعد فلم نگری میں بائیکاٹ کا سامنا ہے اور اس پریشانی سے نکلنے کے لیے وہ عامر خان کی ہدایات پر عمل کررہی ہیں۔
کرن جوہر اور کنگنا رناوت کے درمیان تمام اختلافات ختم
08:17 PM, 10 Jan, 2018