قصور واقعہ : وزیر اعلیٰ نے ڈی پی او قصورکو عہدے سے ہٹادیا

06:58 PM, 10 Jan, 2018

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصورذوالفقاراحمد کو عہدے سے ہٹادیا، اور تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں ننھی زینب کے اغواءکے بعد زیادتی اور قتل کے واقعے نے پوری انسانیت ے دلوں کو دہلا دیا۔سوئے ہوئے ارباب اقتدار کو بھی آخر کار ہوش آ ہی گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصورذوالفقاراحمد کو عہدے سے ہٹادیا۔
اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او قصورذوالفقاراحمد کو عہدے سے ہٹادیا۔ڈی پی او ذوالفقار کو او ایس ڈی کردیا گیا ہے۔مزید یہ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکرخدابخش کی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دیدی۔جےآئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی ہوں گے۔

مزیدخبریں