لاہور : قومی احتساب بیورو(نیب ) نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب اس کیس میں سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے سے مطمئن نہیں اس لئے سپریم کورٹ سے اس کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر مل کیس میں کچھ نئے شواہد بھی تلاش کئے گئے ہیں جنہیں دوبارہ سے نظر ثانی کا حصہ بنایا جائے گا، اور عدالت سے حدیبیہ کیس میں تحقیقات کی استدعا کی جائے گی۔
نظر ثانی اپیل میں شریف خاندان کے چار بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات بھی شامل ہیں اور نئے شواہد بھی تلاش کئے گئے ہیں اور ان کو تحقیقات کی اجازت کے لئے بنیاد بنایا جائے گا ،نظر ثانی درخواست میں نیب کو امید ہے کہ حدیبیہ کیس میں شریف خاندان ِکے خلاف تحقیقات کی اجازت مل جائے گی جبکہ نیب کی جانب سے 15جنوری تک نظر ثانی کا اپیل دائر کی جا رہی ہے۔
نیب نے ایک مرتبہ پھر حدیبیہ کیس پر نظر ثانی اپیل کا ڈرافٹ تیارکر لیا
06:38 PM, 10 Jan, 2018