امریکہ ایران میں بدامنی پھیلانے میں ناکام ہوگا، خامنہ ای

06:03 PM, 10 Jan, 2018

تہران: ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی تو وہ اس میں بری طرح سے ناکام ہو گا۔

خامنہ ای نے اس بات کو دہرایا جس کے بارے میں چند ایرانی اہل کاروں نے دعوی کیا ہے  کہ حالیہ احتجاجی مظاہرے نہ صرف منظم تھے بلکہ اِن کے لیے بیرونِ ملک سے بڑی رقوم فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ خامنہ ای نے پہلی بار یہ بات تسلیم کی کہ ممکن ہے کہ عوام کو شکایتیں اور تکالیف ہوں۔

یہ کہتے ہوئے کہ ہمیں ضرور سننا چاہئے، ہمیں سننا ہوگا۔ ہمیں اپنے وسائل کے لحاظ سے ان کا مداوا کرنا ہوگا تاہم انہوں نے بد امنی بھڑکانے کا ذمہ دار خاص طور پر بیرونی سازشوں کو قرار دیا۔

ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ قوم نے ایک بار پھر، امریکہ، برطانیہ اور دیگر جو بیرون ملک سے اسلامی جمہوریہ ایران کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، انھیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ آپ ناکام ہوچکے ہیں؛ اور آپ آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔

مزیدخبریں