قوم “چور مچائے شور “ کی پالیسی والوں کے جھانسے میں نہیں آئیگی، چوہدری سرور

05:45 PM, 10 Jan, 2018

لاہور : پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ قوم “چور مچائے شور “ کی پالیسی والوں کے جھانسے میں نہیں آئیگی ،ملک میں 4سال تک وزیر خارجہ نہ ہونے سے بڑی خارجہ پالیسی کی ناکامی کوئی اور نہیں ہوسکتی ،دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے زیادہ کسی اور نے قر بانیاں نہیںدیں دنیا کو بھی اس کو تسلیم کر ناہوگا۔
پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف آئندہ عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کر رہے ہیں انشاءاللہ عوام کی طاقت سے ہم کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور جمہوریت کو سب سے زیادہ کر پشن،ظلم ،ناانصافی اور بے روگاری جیسے مسائل نے پہنچایا ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے تحر یک انصاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور آئندہ بھی کر تی رہے گی۔
[ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں فل ٹائم وزیر خارجہ ہو مگر بدقسمتی سے پاکستان میں چار سال تک کوئی وزیر خارجہ نہیں رہا جسکی وجہ سے ہم خارجہ پالیسی کے محاذ پر مکمل ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیاں دیں اس لیے وقت آچکا ہے کہ امر یکہ سمیت تمام ممالک ہماری قر بانیوں کوتسلیم کر یں کیونکہ اسکے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ مکمل نہیں ہوسکتی۔

مزیدخبریں