قومی ٹیم کا ڈیونیڈن میں روایتی انداز میں پرتپاک استقبال

قومی ٹیم کا ڈیونیڈن میں روایتی انداز میں پرتپاک استقبال

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم ڈیونیڈن پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کا ایئرپورٹ پر روایتی انداز میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم تیسرا میچ کھیلنے کیلئے ڈیونیڈن پہنچ گئی ہے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا دلچسپ انداز میں استقبال کیا گیا۔

ڈیونیڈن ایئرپورٹ پر مقامی اسکول کے بچوں نے قومی ٹیم کی آمد پر ماوری ڈانس کے ساتھ ساتھ کیوی روایتی ہاکا بھی پیش کیا جس قومی کرکٹرز خوب محظوظ ہوئے۔

قومی ٹیم آج آرام کے بعد کل سے پریکٹس کر کے تیسرے ون ڈے کیلئے تیاریوں کا آغاز کرے گی۔

ابتدائی دو میچوں میں شکست کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کو اب سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے اور تیسرے میچ میں شکست کی صورت میں قومی ٹیم سیریز گنوا دے گی۔