میں حوا کی نشانی ہو ں تیرے ہاتھ کا کھلونا نہیں، جسٹس فار زینب

میں حوا کی نشانی ہو ں تیرے ہاتھ کا کھلونا نہیں، جسٹس فار زینب

لاہور: کم عمر بچی زینب کے قتل کیخلاف قصور کے شہریوں کے علاوہ پورے ملک کے شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جسٹس فار زینب ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ 

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے بھی اس واقعے پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یقین نہیں ہو رہا کہ اس طرح کے واقعات ہمارے ملک میں بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اس بچی کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے، بحیثیت والد اس طرح کی خبر سن کر مجھے بہت صدمہ ہوا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب ملک نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم کیا بن گئے ہیں، میں کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔

کرکٹر محمد حفیظ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت والد زینب کے والدین کا درد سمجھ سکتا ہوں۔ حکومت کو اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینی چاہیے۔

ایک اور شہری احمد گِل نے لکھا 'غور سے دیکھ میری معصومیت کو اے ابن آدم، میں حوا کی نشانی ہو تیرے ہاتھ کا کھلونا نہیں۔

مسلم لیگ ن کی ایم این اے ردا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا واقعہ کی مذمت کرتی ہوں حکومت قاتلوں کو گرفتار کرے اور موت سے بُری سزا دے۔ 

مسلم ق کے رہنما اجمل خان وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایک بار پھر قصور میں 9 سال کی معصوم بچی کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ڈار نے کہا پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ’ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیس معمول ہیں۔ انہوں نے ،طالبہ کیا پنجاب باتوں اور جھوٹے دعووں سے نہیں بدلے گا۔ خیبرپختونخواہ کی طرز کا پولیس نظام نافذ کرنا پڑے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں