چمن: اکثر ہی ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے قصے منظر عام پر آ تے ہیں جس کے باعث متعدد افراد جان کی بازی ہار جا تے ہیں۔ چمن کے سول اسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری میں مریضوں کو چیک کرنے کی ذمہ داری نیم حکیموں نے سنبھال رکھی ہے۔ تجر بہ کار ڈاکٹروں کی غیر موجودگی میں غیر تجر بہ کار ڈاکٹر مریضوں پر تجر بے کر تے نظر آ تے ہیں اور ایسا ہی کچھ ڈیڑھ سالہ ننھی پری کے ساتھ ہوا۔
اسپتال میں آئی ڈیڑھ سالہ بچی غلط دوا دینے کے باعث موت کے منہ میں اتر گئی ۔
جاں بحق بچی کے لواحقین نے سول اسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا اور اسپتال کے سامنے ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی۔ مظاہرین نے عملے کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا
جبکہ ایم ایس کا کہنا ہے بچی کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اگر بچی کی مور کا ڈمہ دار عملہ ہوا تو اس عملے کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔