اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینیوں کی امداد میں کٹوتی کی دھمکی پر سویڈن نے امریکہ کو خبردار کردیا

اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینیوں کی امداد میں کٹوتی کی دھمکی پر سویڈن نے امریکہ کو خبردار کردیا

نیویارک : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سےفلسطینیوں کی امداد کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے(یو این آر ڈبلیو ای) کو ختم کرنے اور ٹرمپ کی جانب سے امداد  میں کٹوتی کرنے کی دھمکی کے بعدسویڈن نے امریکہ کو خبردار کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں سویڈن کے سفیر اولوف سکوگ نے امداد میں کمی کرنے کی دھمکی کے خلاف امریکی مندوب  نکی ہیلی کیساتھ ملاقات میں معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے فلسطینیوں کی امداد میں کٹوتی کرنے سے مشرق وسطیٰ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔

سویڈش سفیر نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ امداد میں کمی سے علاقے میں کسی قسم کا بگاڑ پیدا نہ ہو ،انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف اس سے عدم استحکام پیدا ہوگا بلکہ یہ انسانیت کیخلاف بھی ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن، فلسطین کو نا صرف ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرتا ہے بلکہ بڑے پیمانے پر امداد بھی دیتا ہے۔یاد رہے کہ نیتن یاہو کی دھمکی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے125 ملین ڈالر کی امداد میں کٹوتی کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد سویڈن کا موقف سامنے آیا ہے۔