سرینگر:بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میںسکیورٹی فورسز کے ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والی 16 سالہ لڑکی نے اپنی بینائی کھونے کے باوجود شاندار کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے دسویں کا امتحان پاس کرلیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق انشاءمشتاق نامی لڑکی جس کی آنکھیں 2016 ءمیں پیلٹ گن کے چھرے لگنے کی وجہ سے متاثر ہوگئی تھیں جس کے بعد لڑکی کی آنکھوں کے چھ آپریشن کئے گئے مگر اس کی آنکھوں کی بینائی ٹھیک نہ ہوسکی۔باہمت 16 سالہ کشمیری لڑکی نے کہا کہ آنکھیں ضائع ہونے کے بعد اس نے موسیقی کے مضمون کو پڑھنے کا فیصلہ کیا اور آج میں اس کو پاس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گاﺅں سے تعلق رکھنے والی انشاءنے 43 ہزار سٹوڈنٹس کے ساتھ دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔انشاءمشتاق نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں اپنی تعلیم کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ 2016 ءمیں برہان وانی کی شہادت کے بعد ہونے والے احتجاج کو روکنے کیلئے قابض بھارتی فوج نے پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے سے 1 ہزار سے زائد کشمیری متاثر ہوئے جن میں سے ایک انشاءمشتاق ہے ۔