پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی بلائنڈ ٹیم کے 9 کھلاڑی اور 4 آفیشلز یو اے ای پہنچ گئے

10:28 AM, 10 Jan, 2018

ابو ظہبی : پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی بلائنڈ ٹیم کے 9 کھلاڑی اور 4 آفیشلز یو اے ای پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نثارعلی کی قیادت میں قومی بلائنڈ ٹیم بلائنڈ ورلڈ کپ کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے ان کے ساتھ آفیشلز میں ہیڈکوچ عبدالرزاق، میڈیامینیجرآصف عظیم،بیٹنگ کوچ مسعودجان اورٹرینرطاہربٹ شامل ہیں،

جب کہٹیم مینیجرذیشان عباسی اور دیگرکھلاڑی ویزے ملتے ہی ایک سے دوروزمیں دبئی روانہ ہوں گے،پاکستانی ٹیم 12 جنوری کو عجمان کے اول گراونڈ میں روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہوگی۔

مزیدخبریں