کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سلیم شہزاد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹر پر عمران خان سے سلیم شہزاد کی ملاقات کرتے ہوئے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں پیغام جاری کیا کہ تحریک انصاف سلیم شہزاد کو خوش آمدید کہتی ہے ۔فواد چوہدری کی جانب سے یہ پیغام جاری کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔
سرفراز مرچنٹ نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ عمران خان نے سلیم شہزاد کو بنی گالہ میں ’صادق اور امین ‘بنا دیاہے ،سلیم شہزاد سے سکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی تھی ، اب عمران خان الطاف حسین کے ’کمانڈر ان چیف ‘کے ساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ۔