موٹروے پولیس کے اہلکار کی بہادری، خودکشی کرنیوالی لڑکی کو بچا لیا

09:44 AM, 10 Jan, 2018

قصور: موٹروے پولیس کے ایک انسپکٹر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکشی کے لیے نہر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو بچا لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق قصور کے علاقے پھول نگر کی رہائشی 22 سالہ لڑکی طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر گھر سے نکلی اور لنک جمبر کینال میں چھلانگ لگا دی۔ لوگوں نے لڑکی کو چھلانگ لگاتے دیکھ کر شور مچا دیا۔

شور سن کر موٹروے پولیس کے پیٹرولنگ آفیسر انسپکٹر زاہد مقصود گاڑی سے اترے اور انہوں نے نہر میں چھلانگ لگا دی اور لڑکی کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

بعدازاں ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ تاہم واقعے کی اطلاع ڈی آئی جی موٹروے مرزا فاران بیگ کو ملہ تو انھوں نے انسپکٹر زاہد مقصود کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت پر عمل پیرا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں