پیرس:معروف بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت کوکرائے کی عدم ادائیگی پر پیرس کے(گھر) فلیٹ سے نکال دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس کی عدالت نے حکم جاری کیا کہ اداکارہ نے پیرس کے پوش علاقے میں واقع فلیٹ کا کرایہ ادا نہیں کیا اس لئے ان کو نکال کر گھرکو خالی کرایا جائے۔
گزشتہ سال 14 دسمبر کے فیصلے میں عدالت نے شیراوت کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ اور ان کے فرانسیسی شوہر سرل آکسنفینز کے ذمہ 94 ہزار امریکی ڈالر کے اخراجات اور کرایہ واجب الادا ہے اور اگر انہوں نے ادا نہ کیا تو گھر کا فرنیچر قبضے میں کر لیا جائے گا۔
فلیٹ کے مالک نے موقف اختیار کیا کہ جوڑے نے انہیں صرف ایک بار 2715 یورو کے علاوہ ابھی تک کرایہ نہیں دیا۔14 نومبر کی عدالتی سماعت میں اداکارہ کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل مالی مشکلات سے دوچار ہیں جس وجہ سے ادائیگی نہیں کرسکے مگر فلیٹ کے مالک نے اس موقف کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ ملکہ شیراوت نے دسمبر میں 10 ملین کمائے مگر کرایہ ادا نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اس بات کو ماننے سے انکار کرچکی ہیں کہ وہ کسی کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں۔مقدمے کے بارے میڈیا رپورٹس کا جواب دیتے ہوئے ملیکہ نے ٹوئٹ کیا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے ،اگر کسی نے مجھے فلیٹ دیا ہے تو مہربانی کرکے مجھے اس کا پتہ بھیج دیں۔
یار ہے کہ گزشتہ سال ملیکہ شیراوت اور ان کے فرنچ شوہر پر عدالت میں مقدمہ درج ہوا تھا کہ جوڑے نے پوش علاقے میں موجود فلیٹ کا کرایہ ادا نہیں کیا۔