ہنڈراس : کریبین آئی لینڈ کے قریب ساحلی علاقے ہنڈراس میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جھٹکے اتنے شدید تھے کے لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔ جھٹکوں سے ہنڈراس کی سینکڑوں عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔ امریکی محکمے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندڑاس سے 125 میل دور جنوب مشرقی علاقہ ہے ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سلاحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔
ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔۔۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔۔۔۔۔