نیو یارک: معروف امریکی اداکارہ اور ٹی وی میزبان اوپرا ونفری نے 2020 میں امریکا کا صدارتی انتخاب لڑنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ونفری 2020ء میں امریکا کے صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوں گی اور وہ اس سلسلے میں حتمی فیصلے کے اعلان پر غور کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کے دوران ونفری نے سیسل لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ قبول کیا اور اس دوران انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ صدارتی انتخاب میں امیدوار ہو سکتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 2020ء میں اوپرا ونفری ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نامزد ہو سکتی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں