گھر بچا نے کی خاطرگلوکارہ حمیراارشد نے خلع کا دعویٰ واپس لینے کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا

08:41 AM, 10 Jan, 2018

لاہور:گلوکارہ حمیراارشد نے اپنے گھر کو ٹوٹنے سے بچا لیا اور گلوکارہ نے خلع کا دعویٰ واپس لینے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

گلوکارہ حمیراارشد نے اپنے وکیل کی وساطت سے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں خلع کا دعویٰ واپس لینے کی اجازت مانگی ہے، درخواست میں گلوکارہ حمیراارشد نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی اپنے شوہر احمد بٹ سے صلح ہوگئی ہے، شوہر کے ساتھ اب ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہوں ،اس لئے طلاق لینا نہیں چاہتی،حمیرا ارشد نے درخواست میں واضح کیا کہ شوہر احمد بٹ سے صلح کے بعد خلع کے دعویٰ پر مزید کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی ہیں۔

مزیدخبریں