خوفناک مناظر سے بھرپور تھرلر فلم ”سپلٹ“ کی آخری جھلکیاں جاری

09:48 PM, 10 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : نفسیاتی مسائل پر مبنی ہالی وڈ فلم ”سپلٹ“ کا فائنل ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ خوفناک مناظر سے بھرپور تھرلر فلم بیس جنوری کو امریکی سینما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ ہارر اور تھرلر فلم ”سپلٹ“ کی کہانی ایک نفسیاتی مریض کی ہے جو مختلف روپ دھارنے کا ماہر ہوتا ہے۔

یہ نفسیاتی مریض تین لڑکیوں کو اغوا کر کے ایسے کمرے میں بند کر دیتا ہے جس کی کوئی کھڑکی نہیں ہوتی۔ یہ نفسیاتی مریض مختلف روپ دھار کر ان لڑکیوں کو ڈراتا ہے۔ پولیس اس کو پکڑنے کے لیے اس کے معالج سے رابطہ کرتی ہے۔فلم کی ہدایات نائٹ شیملان نے دی ہیں جبکہ مرکزی کردار اداکار جیمز میک ایوائے نے نبھایا ہے۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں اینیا ٹیلر، بیٹی بکلے ، جیسیکا سولا، کم ڈائریکٹر ، بریڈ ولیم اور نیل ہف شامل ہیں۔ فلم رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں