لاس ویگاس: ای فارمولا ریس میں ڈچ نوجوان نے 2لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ورچوئل فارمولا ون ریس امریکی شہر لاس ویگاس میں ہوئی جس میں ہالینڈ کے نوجوان بونو ہوئس نے دو لاکھ ڈالر کی بڑی رقم جیت کر ای سپورٹس ریسنگ کی تاریخ میں سب سے بڑا انعام حاصل کیا۔
اس ریس میں گیم کھیلنے کے شوقین نوجوانوں نے حصہ لیا اور ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے کار ریس میں شرکت کر کے اپنے فن کا لوہا منوایا۔