سیف علی خان کے بیٹے تیمورکا اسکیچ سوشل میڈیا پر مقبول

08:12 PM, 10 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی:گزشتہ سال کے اختتام پر بالی و وڈ کے نواب سیف علی خان اور اور بیگم کرینہ  کپور کے گھر ننھے تیمور کی آمد کے ساتھ ہی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دونوں خوبصورت سا بیٹا پا کر نہایت خوش ہیں،بھارت میں تیمور علی خان پٹودی کے نا م کو لے کر  کافی پیروپیگنڈا کیا گیا لیکن سیف نے سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے  اس حوالے سے کوئی بیان جا ری نہیں کیا۔

حال ہی میں سیف علی خان کی بہن اور تیمور کی پھوپھی  سوہا علی خان نے  ایک اسکیچ سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے۔اسکیچ ہو بہو تیمور جیسا ہے ،جسے دیکھ کر سیفینا کے مداح بہت خوش ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

مزیدخبریں