ممبئی :بگ باس کا شمار بالی و وڈ کے متنازعہ شو میں ہوتا ہے اور اس کے چینل پر نشر ہونے کے بعد مختلف نوعیت کے تنازعے جنم لیتے رہتے ہیں اور اب کی مرتبہ بگ باس میں اوم سوامی نے بھی شرکت کی تھی تاہم ان کو شو سے باہر نکال دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے مختلف چینلز پر انٹرویو نشر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب اوم سوامی نے انوکھا دعویٰ کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ انہوں نے بگ باس شو کے دوران سلمان خان کو تھپڑ بھی رسید کیاہے۔ اپنے ایک چینل کو انٹرویو میں اوم سوامی نے کہا ہے کہ جب وہ اسموکنگ روم میں تھے تو اس وقت سلمان خان نے ان کو دھمکی دی جس کے جواب میں انہوں نے سلمان خان کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔
بگ باس کے اس سیزن میں بھی سلمان خان ہی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور شو کے دوران اوم سوامی سلمان خان کی کئی مرتبہ تعریفوں کے پل بھی باندھتے ہوئے نظر آئے تھے لیکن پھر ان کو نازیبا حرکت پر بگ باس نے خود ہی شو سے باہر نکال دیا تھا۔