سلمان اور لولیا کے درمیان ملائکہ اروڑادیوار بن گئیں

05:34 PM, 10 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی:بالی و وڈ کے دبنگ خان ان دنوں اپنی گہری دوست لولیا وینتر سے بھابھی ملائکہ اروڑا خان کی وجہ سے سخت ناراض ہیں۔  لولیا اور ملائکہ دونوں بہت اچھی اور گہری سہیلیاں ہیں، لولیا، ملائکہ سے فیشن ٹپس لینے کے ساتھ خود کو فٹ رکھنے کے گُر بھی سیکھ رہی ہیں اور یہ ہی بات سلطان کو ناپسند ہے۔

بالی ووڈ میں بہت سی نئی ہیروئنوں کو متعارف کروانے کا سہرا سلمان کے سر جاتا ہے لولیا بھی ان میں سے ایک ہیں،خان نے پہلے ان سے دوستی کی یہاں تک کہ دونوں کی شادی کی افواہیں بھی میڈیا میں گردش کرنے لگیں ،اب خبر ہے کہ  سلمان نے اپنی دوست  کی میوزک البم لانچ کرنے میں بہت مدد کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  ملائکہ نے لولیا وینتراور ہمیش ریشمیاکی میوزک البم کی تشہیر کے سلسلے میں مختلف پروگرامز میں شرکت کی تھی،جبکہ سلمان کو اپنی بھابھی کی یہ بات خاص پسند نہیں آئی۔خیال رہے کہ بالی ووڈ میں کوئی بھی دوستی ،دشمنی یا رشتہ مستقل نہیں ہوتا ،دیکھتے ہیں یہ دوستی کب تک قائم رہتی ہے۔

مزیدخبریں