کراچی: پراٹھے لگانے والے حنان خان کو پاکستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا گیا ہے۔چائے والے ارشد خان کے بعد کراچی کی دکان پر پراٹھے لگانے والے کے حنان خان کی قسمت بھی جاگ اٹھی ہے ۔
جبکہ ان کوپی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈایٹر ز میں بھی شامل کیا جاچکا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی حنان خان کے ٹیلنٹ کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق حنان خان اچکزئی کو پریکٹس کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا گیا ہے ۔