اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئےاسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں نے سر جوڑ لئے۔ پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی اورجے یو آئی (ف )نے فوجی عدالتوں کی مخالف کر دی۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے اپوزیشن کامتفقہ موقف طے کرنے کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا۔اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کررہے ہیں۔
اجلاس میں خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں ادارے بناتے جاو¿ اور کرپشن بڑھاتے جاو¿ ۔پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی بھی موجود ۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمودقریشی اور شیریں مزاری جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے صاحبزادہ طارق اللہ کی شرکت۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اپنے ارکان کے موقف میں تضاد ہے،کچھ ارکان فوجی عدالتوں کی توسیع کی مخالفت اورکچھ حمایت کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے ارکان کوفوجی عدالتوں کی توسیع پرمتفق کرے یا پھراپناموقف دیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی فوجی عدالتوں کی مجبوری میں حمایت کی تھی لیکن اس بار حمایت نہیں کریں گے۔حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کیا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔