خانقاہ ڈوگراں: پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث شانی ڈکیت کے پانچ افراد کو پولیس نے پکڑ لیا۔ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون اور موٹر سائیکلیں برآمد کئے۔ ڈی پی او شیخوپورہ کا ایس ایچ او کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان.
خانقاہ ڈوگراں میں عرصہ دراز سے چوری ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں معمول بنی ہوئی تھیں۔ موبائل فون اورنقدی چھیننا شہریوں کے لئے وبال جان بنا ہوا تھا۔ اس گینگ کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے ایس ایچ او سید وجیح الحسن شاہ کو خصوصی ٹاسک دیا۔ ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان وارداتوں میں ملوث 8رکنی شانی گینگ میں شامل غلام عباس ۔ ارسلان۔ احسن ۔علی رضا اور بابرکو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے انکے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والے چار عدد پسٹل ایک رائفل متعدد گولیاں اورشہریوں سے چھینے گئے 5موبائل2موٹر سائیکل اور لاکھوںروپے نقدی برآمد کر لی ہے جبکہ باقی مجرموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شانی ڈکیت گینگ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ شہریوں نے اس خطرناک گینگ کی گرفتاری پر سکھ کا سانس لیا ہے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایچ او کا کہنا تھا یہ گینگ اسٹریٹ کرائم میں عرصہ دراز سے ملوث تھا جنھیں ڈی پی او شیخوپورہ کی خصوصی ہدایت پر ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انکی گرفتاری سے جرائم میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔