لاہور:ملک میں ٹھٹھرتی سردی کا راج برقرار ہے ، بلند وبالا چوٹیوں نے سفیدی کی چادر اوڑ ھ رکھی ہے ، کالام میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈتک جا پہنچا۔
چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک بارش اور برفباری کا کوئی امکان نہیں ۔
آسمان سے برستے موتی اور روئی کے سفید گالےتو تھم گئے تاہم سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا
میدانی علاقوںمیں سورج پوری آب وتاب سے روشن ہے تاہم پہاڑوں کی برفیلی چوٹیوں کو چھو کر آنے والی یخ بستہ ہوا ئیں سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران بارش اوربرفباری کا کوئی امکان نہیں، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سورج کا راج رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب میں صبح اور شام کے وقت دھند کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
ادھر کراچی میں بھی سردی نے ڈیڑے ڈال لیے ہیں ،،شہر میں اب تک کا کم سےکم درجہ حرارت 9.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں پارہ منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ،اسکردو میں درجہ حرارت منفی 7، کوئٹہ ،دیر ، استور ،راولاکوٹ اور ہنزہ، میں منفی 08، ، پارہ چنار منفی 06، مالم جبہ، منفی05 ،مری، منفی 04 ، جبکہ گلگت کا منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔