اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی پر تنازعہ: پانچ ججز کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی پر تنازعہ: پانچ ججز کی درخواست مسترد

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی میں تبدیلی کے خلاف پانچ ججز کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس عامر فاروق نے پانچ ججز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں منتقل ہونے والے ججز کی سنیارٹی لسٹ کو برقرار رکھا جائے گا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر جو لاہور ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل ہوئے، وہ سینئر پیونی جج کے طور پر اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

ججز نے اپنی درخواست میں استدعا کی تھی کہ آئین کے مطابق کسی دوسرے ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جج کو نیا حلف لینا پڑتا ہے اور ان کی سنیارٹی بھی اسی کے مطابق طے کی جانی چاہیے۔ تاہم عدالت نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے سابقہ سنیارٹی لسٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مصنف کے بارے میں