کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، جنوری 2025 کے دوران ملکی ترسیلات زر میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق، جنوری 2025 میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جس میں 25.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مالی سال 2025 کے پہلے سات مہینوں میں 20 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو پچھلے سال کی نسبت 31.7 فیصد زیادہ ہیں۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 15 ارب 80 کروڑ تھا۔