ماہرہ خان کی ساحل سمندر کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث، بولڈ انداز پر تنقید

ماہرہ خان کی ساحل سمندر کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث، بولڈ انداز پر تنقید

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان کو حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ماہرہ خان نے کچھ دن پہلے ساحل سمندر پر کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ سرخ اور نارنجی رنگ کی ساڑھی میں نظر آ رہی تھیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ نے اپنے لباس کے مطابق میک اپ کیا تھا۔
ان تصاویر اور ویڈیوز کو کچھ صارفین نے سراہا، جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر اعتراض کیا۔ تنقید کرنے والے صارفین نے ماہرہ خان کے انداز کو بھارتی اداکاراؤں کی نقل قرار دیا اور ان کے لباس کو پاکستانی ثقافت سے ہٹ کر سمجھا۔ بعض صارفین نے ان کی تصاویر میں دکھائی جانے والی جلدی حصوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مصنف کے بارے میں