نکتہ اعتراض پر بات نہ کرنے دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا سپیکر کے فیصلے پر ایوان میں احتجاج

نکتہ اعتراض پر بات نہ کرنے دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا سپیکر کے فیصلے پر ایوان میں احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت مانگی، مگر سپیکر نے انہیں بات کرنے کا موقع نہ دیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس فیصلے پر پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں احتجاج کیا اور ڈیسک بجا کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ سپیکر نے کہا کہ وقفہ سوالات مکمل ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی بھی کی گئی، جس پر صاحبزادہ حامد رضا نے گنتی کی درخواست کی۔ اس دوران قومی اسمبلی کا کورم پورا نکلا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید سکیورٹی اہلکاروں اور دیگر آفات میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مصنف کے بارے میں