نیوزی لینڈ کی شاندار جیت، فائنل میں جگہ یقینی بنا لی

05:57 PM, 10 Feb, 2025

لاہور: نیوزی لینڈ نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کیویز نے 304 رنز کا ہدف 48.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔


نیوزی لینڈ کی جیت میں کپتان کین ولیمسن کا اہم کردار رہا، جنہوں نے 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ڈیوان کانوے 97، مچل 10، لیتھم صفر اور ینگ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


اس سے قبل جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹز نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس کے ساتھ وہ ڈیبیو میچ میں 150 رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ دیگر نمایاں بلے بازوں میں ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ 41 رنز شامل تھے۔


بولنگ میں میٹ ہینری اور ول او رورکی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔


نیوزی لینڈ کی یہ لگاتار دوسری جیت ہے، جس کے بعد وہ فائنل میں پہنچ گئی، جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے بعد ہوگا۔
 

مزیدخبریں