بیرسٹر علی ظفر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ

بیرسٹر علی ظفر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کیا جانا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کے ججز کی سیکیورٹی کا مسئلہ حل نہ ہو، جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ مؤخر کی جائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ کا جج بنا دیا گیا تو ہائی کورٹ کا جج کون ہوگا؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ان مسائل کو اٹھائیں گے اور یہ ضروری ہے کہ عدالت کا فیصلہ آنے تک کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلا میں اس معاملے پر اختلافات ہیں لیکن ان کی تحریک جاری رہے گی اور ان کی آواز اٹھتی رہے گی۔

مصنف کے بارے میں