اسلام آباد: وزیراعظم نے سروس کے دوران انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کے لیے اہم سہولت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی ڈیتھ پالیسی کے تحت، دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو اب نوکری کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جواز بناتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
پالیسی میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو دیگر تمام فوائد، جیسے پنشن اور مالی امداد، ملتے رہیں گے۔ تاہم، شہید ملازمین اور دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کے ورثا اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اس کے علاوہ، پہلے سے تقرر ہونے والے افراد جیسے بیوہ/شوہر یا بچوں کی نوکری متاثر نہیں ہوگی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبوں کو اس نئے فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے