اللہ کرے ہم دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں: نواز شریف

اللہ کرے ہم دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں: نواز شریف

لاہور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کرے ہم دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور متعلقہ امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں اور اس محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے عوام مطمئن اور خوش نظر آ رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے گڑھے میں گری ہوئی قوم کو بچایا ہے، اور ن لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو ملک میں ترقی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج پاکستان کہیں زیادہ ترقی یافتہ ہوتا۔ تاہم، موجودہ حکومت کی کوششوں سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے جس سے عوام کو کچھ سکون ملا ہے، اور پالیسی ریٹ میں کمی ملک کی معاشی بہتری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام عوامی خدمت کی ایک مثال بن چکا ہے۔ نواز شریف کا نام پاکستان کی ترقی کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اور ہم سب ان کے سپاہی ہیں۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ واہگہ سیاحت کوریڈور کی تعمیر ایک بے مثال منصوبہ ہے، جس سے پنجاب کی خوشحالی واپس آ رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں