اسلام آباد : لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی، جس میں 65 مسافر سوار تھے۔
پاکستانی سفارتخانے کے مطابق حادثے کے فوراً بعد، سفارتخانے کی ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کر دی گئی ہے تاکہ متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو متحرک کر دیا گیا ہے اور کشتی حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
پاکستانی حکومت نے اس حادثے میں ملوث افراد کی مدد کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا گو ہے۔