امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو امریکی عوام کی اکثریت نے مسترد کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو امریکی عوام کی اکثریت نے مسترد کر دیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کو امریکی شہریوں کی اکثریت نے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے ایک پول کے مطابق، 47 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کے اس منصوبے کو برا قرار دیا، جب کہ صرف 13 فیصد نے اس کی حمایت کی۔ 40 فیصد امریکیوں نے اس حوالے سے واضح رائے نہیں دی۔

پول کے مطابق، صدر ٹرمپ کے حماس اور اسرائیل کے تنازعے کو حل کرنے کے طریقہ کار کو 54 فیصد امریکیوں نے حمایت دی، جب کہ 46 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں غزہ پر امریکا کا قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی کا مالک بن جائے گا اور یہاں طویل المدتی ملکیت کے تحت ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے، جس سے مقامی لوگوں کے لیے ملازمتیں اور نئے شہری بستیاں بنائی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں