استنبول:پرتگال کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ میں مختصر قیام کیا، جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے استنبول ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر زرداری کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوشگوار بات چیت ہوئی، جس میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔یاد رہے کہ صدر زرداری اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں، جہاں وہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے گئے ہیں۔