سہ ملکی سیریز : نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

سہ ملکی سیریز : نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا

لاہور: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، اور نیوزی لینڈ نے اپنے پچھلے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر اعتماد کے ساتھ میدان میں قدم رکھا ہے۔

ٹاس کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، راچن رویندرا کی جگہ ڈیون کانوے کو شامل کیا گیا ہے۔ سینٹنر کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے بھی ٹاس کے موقع پر کہا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ باووما نے اس بات کا ذکر کیا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں اور وہ کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی اور پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

مصنف کے بارے میں