اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، جس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2024، پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 اور پاکستان شہریت ایکٹ ترمیمی بل 2023 پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مزید چار ایڈیشنل ججز کی تقرری کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں سول کورٹس ترمیمی بل 2024 بھی پیش ہوگا، جبکہ سوات میں نئے گیس کنکشنز کی بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اس کے علاوہ جنکوز (سرکاری بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں) کے ملازمین کے مسائل کے حوالے سے بھی توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔