قیادت کو تجویز دی ہے کہ مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھا جائے ، پنجاب میں حکومت بنائیں: خرم دستگیر

قیادت کو تجویز دی ہے کہ مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھا جائے ، پنجاب میں حکومت بنائیں: خرم دستگیر

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ قیادت کو تجویز دی ہے کہ مرکز میں اپوزیشن میں بیٹھے اور پنجاب میں حکومت بنائے۔ 

نیو نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے خرم دستگیر نے کہا کہ میں نے قیادت کو تجویز دی ہے کہ مرکز میں پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے سپورٹ کیا جائے لیکن اپوزیشن میں بیٹھا جائے ۔  ایک جماعت کے حق میں واضح پوزیشن یہ ہے کہ ایک پارٹی مضبوط حکومت بنائے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ مسلم لیگ ن بہتر رول قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں رہ کر دے سکتے ہیں۔  انتخابات اگر شفاف ہوئے ہیں تو پورے ملک میں شفاف ہیں، نہیں ہیں تو نہیں ہیں۔ پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، 172سیٹیں دکھانا ہوں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اسٹیرٹیجی بنانے کا طریقہ یہی ہے نفرت کی سیاست کو ختم کیا جائے۔  100 لوگ پی ٹی ائی کے نہیں ہیں 24لوگ آزاد ہیں۔  مسلم لیگ ن  نے وفاق اور پنجاب میں اپنی طاقت کو دکھایا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں