بیرسٹر عقیل کے بعد ایک اور آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل

08:26 PM, 10 Feb, 2024

اسلام آباد : بیرسٹر عقیل کے بعد اسلام آباد سے جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار راجہ خرم نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ دو آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔ 

این اے 48 سے آزاد امیدوار راجہ خرم نواز نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا مشترکہ امیدوار تھے اور مجھے سب جماعتوں نے سپورٹ کیا۔میں  پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ 

واضح رہے کہ راولپنڈی سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے بیرسٹر عقیل بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں ۔ انہوں نے غلام سرور اور چودھری نثار کو شکست دی ہے۔ 

مزیدخبریں