اہم پیش رفت ،آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات

اہم پیش رفت ،آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات

لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات ہوئی ہے لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اپنی جماعت سے مشاورت کریں گے اس کے بعد آگاہ کریں گے۔ نواز شریف نے تمام جماعتوں کو دعوت دی ہے۔ آزاد امیدواروں سے رابطے کیلئے بھی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن وفاق میں سنگل لارجسٹ پارٹی مسلم لیگ ن ہے۔