پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، اسے مخصوص نشستوں سے کیسے محروم کیا جاسکتاہے؟ محمد زبیر

05:36 PM, 10 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : مسلم لیگ (ن) کے رہنما  اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو مخصوص نشستوں کے حصے سے کیسے محروم کیا جاسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں نے اپنی خواہش سے آزادانہ حیثیت سے انتخابات میں حصہ نہیں لیا بلکہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے وہ مجبور تھے۔ 

محمد زبیر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کےپاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ مجھے بالکل حیرانی نہیں کہ اس وقت آزاد امیدواروں کی قومی اسمبلی، خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں میں برتری ہے، یہ بے مثال ہے۔ 

 
 
 

مزیدخبریں