پی ایس 18 گھوٹکی کا نتیجہ روک لیا گیا

04:15 PM, 10 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی کا نتیجہ روک لیا۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ  کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 گھوٹکی کے  نتائج روک لیے۔ 

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق دو پولنگ اسٹشن پر دوبارہ  پولنگ ہو گی۔ 

خیال رہے کہ یہاں سےآزاد امیدوار جام مہتاب حسین داہر   56 ہزار 285 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی پی کے امیدوار شہریار خان شر   54 ہزار 705 ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن کی ویبسائٹ پر سندھ اسمبلی کے تمام نتائج جاری کر دیے گئے تھے۔

مزیدخبریں