عام انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدواران کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہوئے بغیر حکومت کی تشکیل سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست

03:11 PM, 10 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عام انتخابات میں جیتنے والے آزاد ممبران کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہوئے بغیر حکومت کی تشکیل سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ذرائع کےمطابق شہری مولوی اقبال حیدر نے آزاد امیدواروں کے سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے آئینی درخواست دائر کردی ۔

درخواست میں استدعا کی گئی  ہے کہ آزاد ممبران کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہوئے بغیر حکومت کی تشکیل سے روکا جائے، آئین کے مطابق تمام آزاد امیدواروں کو تین دن کے اندر سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے پابند  قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو پابند کیا جائے کہ نوٹیفیکیشن میں آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کا پابند بنایا جائے، 

الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں میں شامل نہ ہونے والوں کا نوٹیفیکیشن روکنے اور سیٹ کو خالی ڈکلییر کرنے کا مجاز قرار دیا جائے۔

درخواست میں موقف  اپنایا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی کے آزاد امیدواروں اسمبلی میں رہنے کا قانون آئین کے اور پارلیمانی نظام جمہوریت کے بر خلاف ہے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے آزاد امیدوار خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے بھی اہل نہیں۔ بغیر سیاسی جماعت میں شامل ہوئے اراکین اسمبلی کام صرف وزیراعظم کے انتخاب اور عدم اعتماد کا کردار ہی ہوتا ہے، آذاد اراکین اسمبلی کے ووٹنگ عمل میں اہمیت کی وجہ سے ہارس ٹریڈنگ اور کرپٹ پریکٹس میں اضافہ ہوتا ہے۔

درخواست میں وفاق ،الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا۔

مزیدخبریں