لاہور: پنجاب میں نمونیہ سے مزید 3 اموات ہو گئیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 172 نئے کیسز سامنے آئے۔
اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 366 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 61 ہلاکتیں اور 4 ہزار 823 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں رواں سال نمونیہ سے 338 اموات اور 23 ہزار 290 کیسز سامنے آئے۔