ٹینس سٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب

02:16 PM, 10 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ٹینس سٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ 

ذرائع کے مطابق اعصام الحق قریشی 8 ووٹ لیکر  ٹینس فیڈریشن کے صدر متخب ہوئے۔

اعصام الحق  کے مدمقابل اصغر نواز 15 میں سے 7 ووٹ لے سکے جبکہ کرنل (ر) ضیا سیکرٹری جنرل اور عارف قریشی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

ٹینس فیڈریشن صدر کے انتخابات میں حصہ لینے کے موقع پر اعصام الحق کا کہنا تھا کہ سٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر شکرگزار ہوں، ٹینس کھیل کی ترقی کیلئےاپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے ہمارے نوجوان کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔

 

خیال رہے کہ آرمی، ائیرفورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے اعصام الحق کی سپورٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں