لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سےمریم نواز کی کامیابی کے انتخابی نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی کامیابی کیخلاف درخواست آزاد امیدوارشہزاد فاروق نےآفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کےتوسط سےدائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہمارے پاش فارم 45 کے نتائج موجود ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ہار چکی ہیں، ریٹرنگ افسر نے مبینہ طور پر مریم نواز کو فاتح قرار دیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔
آزاد امیدوار کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے حلقہ این اے 119 لاہور 3 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 83855 ووٹ لے کر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق کو شکست دے دی۔