ن لیگ کی آزاد امیدواروں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم

ن لیگ کی آزاد امیدواروں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم
سورس: neo news

لاہور: مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے مطابق اسحاق ڈار،رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق پر مشتمل کمیٹی حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں سے رابطہ کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نے نواز شریف نے تمام جماعتوں کیساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔اپنے بیان میں نواز شریف نےکہا ہم مرکز اور پنجاب میں اکثریتی جماعت ہیں،شہبازشریف اوراسحاق ڈار آصف زرداری،فضل الرحمان،خالدمقبول سے بات کریں گے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے اعلان کے بعد  لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی رہائشگاہ پر 2بڑی جماعتوں  کے بڑوں  کی بڑی بیٹھک ہوئی۔ نوازشریف کی ہدایت پر شہبازشریف نے آصف زرداری سےملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ،آصف   زرداری اور شہباز شریف میں مل کر پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کرنے پر اتفاق  کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار سنچری کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں،جہاں مسلم لیگ ن  73 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

مصنف کے بارے میں