بلوچستان اسمبلی کے نتائج کا اعلان ، پیپلز پارٹی پہلے ، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی دوسرے نمبر پر

12:59 PM, 10 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی 48 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جبکہ تین حلقوں  پی بی 12، 31، 36  کے نتئج آنا ابھی باقی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی 11 نشستیں حاصل کرکے بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یو آئی  ہے جس نے 9 ، 9 سیٹیں لی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت ہافتہ اور دیگر آزاد امیدوارون نے 6 سیٹیں لی ہیں۔ 

بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 ،نیشنل پارٹی نے 3 اور عوامی نیشنل پارٹی نے 2 سیٹیں حاصل کیں۔ 

جبکہ جماعت اسلامی، حق دو تحریک، بلوچستان نیشنل پارٹی، بلوشستان نیشنل پارٹی (عوامی) بھی ایک ایک سیٹیں لینے میں کامیاب رہی۔ 

مزیدخبریں